Kashan - Profile
پروفائل
کاشان سکندر
2K17/MC/51
BS-PIII
حماد صافی: ننھا پروفیسر
پاکستان وہ ذرخیز مٹی ہے جہاں پر ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ موجود ہے چاہے وہ کم عمر آئی ٹی اسپیشلسٹ عارفہ کریم ہویا دنیا کی کم عمر ترین کوہ پیما ہ سلینہ خواجہ یا پھر چترال کی واحد فٹبال کھلاڑی کرشمہ علی ہو۔زندگی کے ہر شعبے میں پاکستانی ٹیلنٹ موجود ہے۔
جس منفرد ٹیلنٹ کا ذکر میں کررہا ہوں وہ ہے ننھا پروفیسر حماد صافی۔جی ہاں ننھا پروفیسر،پروفیسر سن کر ہمارے ذہنوں میں کوئی عمر دراز شخص یا عورت کا خاکہ بن جاتا ہے لیکن جس ننھے پروفیسر کی میں بات کررہا ہوں وہ محض 12سال اور چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے۔
نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت ذرخیز ہے ساقی
مہمندایجنسی کا رہنے والا حماد صافی اقبال کے اس شعر کی عملی تفسیر ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا 12سالہ حماد صافی پاکستان سمیت دنیا بھر میں کم عمر ترین پروفیسر ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔
حماد صافی نجی وسرکاری یونیورسٹیز،کالجوں اور اسکولز میں لیکچر دیتا ہے اور بلا معاوضہ کام کرتا ہے۔اردو کے علاوہ پشتو اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھنے کی وجہ سے وہ مختلف یونیورسٹیز،کالجوں میں ان زبانوں پر لیکچر بھی دیتا ہیں۔
حماد صافی لیکچرز کے ساتھ ساتھ شاعری بھی کمال کرتاہے۔حماد بچپن میں ہی علامہ اقبال سے اتنا متاثر ہے کہ اسکا کہنا ہے کہ اقبال جادوئی اور پراسرار شخصیت کے مالک تھے،اگر وہ نہ ہوتے تو ہم آج بھی انگریزوں کی غلامی کررہے ہوتے۔حماد مزید کہتاہے کہ علامہ اقبال شاہین کی اس لئے بات کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنا رزق خود تلاش کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ میں نے بھی دن رات محنت کی کیونکہ پاک سر زمین ہمیشہ پاک لوگوں کو ہی اوپر آنے کا موقع دیتی ہے۔
اس کے علاوہ حمادبیک وقت بلاگر،موٹیوشنل اسپیکر،گرافک ڈیزائنراور خود کو امن کا سفیر مانتا ہے۔
یوٹیوب پر اس کے لاکھوں سبسکرائیبر اس کے بے حد فین ہیں۔دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہوں گے جو کم عمری میں کامیابی کی منازل طے کرلیتے ہیں لیکن بے تحاشا کامیابیاں سمیٹنے والے بچے یقینا کم ہی ہوں گے۔اگر آپ حماد صافی کی ویڈیوز دیکھیں،ان کے لیکچرز سنیں تو انھیں بچہ کہنا آپ کے لئے خاصا مشکل ہوجائے گا۔
حماد صافی کے والد اپنے ذہین اور ہونہار بیٹے کے بارے میں کہتے ہیں کہ ''حماد ایک عام لڑکا یا کوئی عام بچہ نہیں،لوگوں نے اس کے اندر کچھ دیکھا ہے اور مجھے فخر ہے کہ حماد میرا بیٹا ہے،میں بھی اس میں بڑی قابلیت اور صلاحتیں دیکھ رہا ہوں،اسی لئے میں اس کے لئے خصوصی ٹیچرز کا بندوبست بھی کیا ہے''.
حماد صافی کے کمرے سے متعلق ان کے والد کا کہنا ہے کہ حماد کے کمرے میں کارٹون اور کھلاڑیوں کی تصاویر کے بجائے نامور شخصیات کے ساتھ ان کی تصاویر موجود ہیں،جب کہ علامہ اقبال،بل گیٹس اور البرٹ آئن اسٹائن کی تصاویر بھی دیواروں پر آویزاں ہیں۔
حماد دوسرے بچوں کی طرح ڈاکٹریا انجنئیر بننے میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک سچا پاکستانی بننا پسند کرتا ہے۔پاکستان سے محبت کا اظہار اور سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت صافی اپنے لیکچرز میں دیتا رہتا ہے۔
کامیاب زندگی سے متعلق حماد صافی دوسرے طالب علموں کو تین چیزیں اپنانے کا مشورہ دیتا ہے۔
۱:سخت محنت اور جدوجہد:حماد صافی کہتا ہے اگر آپ بھی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اس کا سب سے پہلا اصول سخت محنت اور جدوجہد ہے۔اگر ہم دن رات محنت کریں گے تو ہی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
۲: ناکامی سے نا ڈریں:حماد صافی کہتا ہے کہ ناکامی کامیابی کا ہی ایک حصہ ہے اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ناکامی سے نہ ڈریں اور بس محنت کرتے رہیں،ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ آپ
کامیابی کی منازل چڑھتے چلے جائیں گے۔
۳: بلند سوچ: حماد طالبعلموں کو محنت اور جدوجہد کے ساتھ ساتھ بلند سوچ اور اونچے خواب دیکھنے کا بھی مشورہ دیتاہے۔اس کا کہنا ہے کہ جب تک آپ خواب نہیں دیکھیں گے تو آگے کیسے بڑھیں گے۔اس کا مزید کہنا ہے کہ ذات،رنگ ونسل سے بالا تر ہوکر ہمیشہ اپنی سوچ بلند رکھیں۔
حماد صافی کی زندگی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ کامیابی کا تعلق عمر سے بلکل نہیں ہے اگر ہم محنتی ہوں اور اپنے قیمتی وقت کو ضائع نہ کریں تو کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment