Sadia Shamim Profile
پروفائل سعدیہ شمیم 2k17-mc-79 مقبول اپنے کام سے بھی مقبول ہے ہمارے ہاں کسی بھی معذور کو بے چارہ نہیں بلکہ ناکارہ سمجھنے لگتے ہیں۔اگر کوئی کسی حادثے یا بیماری کا شکار ہو کر معذورہوجائے تو معاشرے کے افراد یہ نہیں سوچتے کہ اس معذور کا دل،اس کا ذہن پہلے کی طرح کام کررہے ہوتے ہیں،اسکا ایک عضو معذور ہوتا ہے اس کے جذبات و احساسات معذور نہیں ہوتے،اس کی سوچیں ناکارہ نہیں ہوتی،اس کی خواہشات اس کی تمنائیں،اسکے ارمان مبتلائے عذر نہیں ہوتے۔بدقسمتی سے ان مجبوروں کو احساس دلایا جاتا ہے کہ تم ہم جیسے ’خودکار،خود انحصاراور خود مختار‘ قسم کے انسان نہیں بلکہ اس کرہ ارض پر بوجھ ہو۔ لیکن ہم انسان کسی حال میں خوش نہیں،اللہ کی ہزار نعمتوں کے باوجود بھی ناشکرا ہے،وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو معذوری کے باوجودبھی خوش ہیں اور عزت سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ایسا ہی ایک باہمت شخص جو اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے اور روٹی کے لیے برسوں اپنے پُرانے کام کو جاری رکھا ہوا ہے یہ کوئی نوجوان شخص نہیں جیسے معذوری میں ایسے کام کرتے دیکھ کر مجھے حیرانی ہوئی بلکہ ایک ۶۵ سال کے مقبول نامی شخص کی بات کر رہی ہوں۔جنہیں م